• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی میں دھڑے بندی پارٹی کو تباہ کرسکتی ہے، پرویز خٹک


وفاقی وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پارٹی میں دھڑے بندی پارٹی کو تباہ کرسکتی ہے، جس کسی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کا فیصلہ نہ مانا تو ان کو سبق سکھائیں گے۔

لوئر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مارچ میں ہونے ہوالے بلدیاتی انتخابات ہر صورت جیتنا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں ان کا مقابلہ اپنے بھتیجے سے تھا، درمیان میں جمعیت علماء اسلام کا مولوی نکل آیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر آئندہ یہ نظام رہا تو کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ جو امیدوار مقابلہ کرسکتے ہوں ان کو ٹکٹ دیں گے، اس مرتبہ الیکشن ہار گئے تو پارٹی اور عمران خان کو شدید نقصان پہنچے گا۔

قومی خبریں سے مزید