• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حالیہ حملے اور آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، گورنر سندھ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایران پر حالیہ حملوں اور آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا ایران پر حالیہ حملے اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، اس پر دلی رنج ہے۔ 

گورنر سندھ نے کہا پاکستان نے ہرممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے، ملک کے اندر احتجاج کوشدت میں بدلنا اور قانون ہاتھ میں لینا دشمن کے منصوبوں کو فائدہ دے گا۔ 

گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ جذبات کو قابو میں رکھیں اور احتجاج کو پرامن رکھیں۔ 

گورنر سندھ نے کہا قومی اتحاد، استحکام اور امن ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید