• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا گیا اہم اجلاس موخر، اب منگل کو ہوگا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا گیا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا یہ اجلاس اب منگل کو ہوگا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کو مجلس شوریٰ کے اجلاس سے قبل بلایا گیا تھا جس میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر غور کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب منگل کو کابینہ کے اجلاس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جنگی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق کابینہ کو ایران، اسرائیل کشیدگی سمیت علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق  قومی سلامتی سے متعلق امور بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ملک کی داخلی صورتحال اور افغانستان کے خلاف کارروائیوں پر مشاورت بھی کی جائے گی، امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے سیکیورٹی پہلوؤں کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید