وزارت خزانہ نے تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت طے کردی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔
وزارت خزانہ کے مطابق دوران اجلاس تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت طے کردی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں سیاہ تمباکو 149 روپے 9 پیسے اور سفید پتے والے تمباکو کی قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نسوار، سونگھنے اور حقے میں استعمال ہونے والے تمباکو کی قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔