• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں شوہر نے سر عام چھریاں مارکر بیوی کو قتل کردیا


پنجاب کے شہر فیصل آباد میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو سرعام چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔ ملزم چھری لہرا کر قتل کا اعتراف کرتا اور بیوی سے مبینہ تعلق کے الزام میں ایک شخص کو قتل کرنے کا اعلان بھی کرتا رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سمندری کے رہائشی مشتاق کی بیوی نازیہ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی۔

مقتولہ شوہر سے جھگڑا ہونے کی وجہ سے دو دن گھر نہیں گئی تو اس کا شوہر فیکٹری کے باہر پہنچ گیا۔ جیسے ہی نازیہ فیکٹری سے باہر آئی اس کے شوہر نے سر راہ اس پر چھری سے حملہ کردیا۔

ملزم کے پے در پے وار سے نازیہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی، بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم چھری لہرا کر اس کا اعتراف کرتا رہا جبکہ اس سے مبینہ تعلق کے الزام میں ایک شخص کو قتل کرنے کے ارادے کا بھی اعلان کرتا رہا۔

 فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈز نے ملز م کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

 پولیس نے مقتولہ کے ایک بیٹے کی مدعیت میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزم کے چھری لہرا کر بیوی کوقتل کے اعتراف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائر ل ہو گئی۔

قومی خبریں سے مزید