• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ کے ہاتھوں بیٹی سے جنسی زیادتی کے 2 واقعات


لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 شاہدرہ میں بھی ایک شخص نے اپنی بیٹی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی، اس شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور میں سگے باپ کے ہاتھوں بیٹی سے جنسی زیادتی کے دو واقعات سامنے آئے ہیں، دونوں کے مقدمات ماؤں کی مدعیت میں درج کرلیے گئے۔

رائے ونڈ میں 15 سالہ لڑکی کی والدہ نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا کہ باپ کی زيادتی سے بیٹی حاملہ ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے ملزم خاور کو گرفتار کرلیا۔

 شاہدرہ میں 14 سالہ لڑکی کے باپ جمشید کے خلاف بھی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ ملزم فرار ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید