• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی خوبصورتی کے حوالے سے روڈ میپ بنا لیا، میاں اسلم اقبال

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ لاہور کی خوبصورتی کے حوالے سے روڈ میپ بنا لیا گیا ہے اور ترقیاتی اداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ موڑ سمن آباد اور گلشن راوی کے قریب بند روڈ پر انڈرپاسز بنیں گے۔میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز جناز گاہ سبزہ زار کے دورہ کے موقع پر لوگوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پر ہر سال 70سے80ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔
لاہور سے مزید