• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7 کے آفیشل ٹریک نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

پی ایس ایل 7 کے آفیشل ٹریک نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
پی ایس ایل 7 کے آفیشل ٹریک نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی 

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر موجود پاکستان سپر لیگ کے چینل پر گزشتہ شام کو ایونٹ کے آفیشل ٹریک کی ویڈیو ریلیز کی گئی ہے۔

یہ ویڈیو صرف 16 گھنٹوں میں ویڈیو شیئرنگ ایپ پر تقریباََ 2 ملین ویوز حاصل کرچکی ہے۔

اتنا ہی نہیں یہ ویڈیو پاکستان میں یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں 2 نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل ٹریک میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہےجبکہ اس کے موسیقار عبداللہ صدیقی ہیں۔

 آفیشل ٹریک نے میگا ایونٹ پی ایس ایل 7 کےآغاز سے قبل ہی کرکٹ کے مداحوں کے لیے ماحول بنا دیا ہے۔

اس ویڈیو پر ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں موجود گلوکار عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید