• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کر لیا



صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ منظور کر لیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے شہزاد اکبرکا بطور مشیرِ داخلہ و احتساب استعفیٰ 24 جنوری سے منظور کیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت کی منظوری کےبعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر نے 2 روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اسی روز وزیرِ اعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ امید ہے کہ عمران خان کی زیرِ قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید