• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم جوکھیو قتل: حتمی چالان سے اغواء و سازش کی دفعات خارج

ناظم جوکھیو قتل کیس کا حتمی چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا، اس حتمی چالان سے اغواء اور سازش کی دفعات خارج کر دی گئیں۔

پولیس نے محکمۂ جنگلی حیات کے ملازم احمد شورو سمیت 7 افراد کو ملزمان کی فہرست سے خارج کر دیا۔

پی پی پی کے ایم این اے جام عبدالکریم کو مقدمے میں مفرور قرار دیا گیا ہے۔

پراسیکیوشن نے پولیس چالان کے ساتھ اسکروٹنی نوٹ عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔

چالان کے مطابق کیس میں ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔

ناظم جوکھیو کو غیر قانونی شکار سے روکنے اور شکار کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر تشدد کر کے گزشتہ سال نومبر میں قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید