• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے سے روک دیا گیا

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے سے روک دیا۔

تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کی زیادہ نشستوں کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ لوگ الیکشن کمیشن جائیں، وہاں جانے کے بعد یہاں آئیں۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرِثانی درخواستیں منظور کر لی تھیں جس کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی ہے۔

عدالت عظمیٰ کے آئینی فل بینچ نے نظرِ ثانی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا تھا جس کے مطابق مخصوص نشستیں ن لیگ، پی پی اور دیگر جماعتوں کو ملیں گی۔

قومی خبریں سے مزید