• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا ملا جلا دن، انڈیکس میں 67 پوائنٹ کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 67 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 955 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 321 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 31 رہی۔

حصص بازار میں آج 13 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 5 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 711 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید