• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکہ جنگ کی تشویش پر پی ایس ایکس میں کاروبار کا ایک اور منفی دن

ایران امریکہ جنگ کی تشویش پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ایک اور منفی دن رہا۔

مشرق وسطیٰ جنگ کی صورتحال سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے پر بازار کے سرمایہ کاروں نے اپنے کھلے سودے سیٹل کیے ہیں۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 993 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 72 ہزار 642 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2245 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 72 کروڑ شیئرز کے سودے 27 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 138 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 295 ارب روپے ہوگئی۔

تجارتی خبریں سے مزید