• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے ساتھ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

مربن خام تیل ساڑھے سات فیصد اضافے کے بعد ایک سو اٹھارہ ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قمیت 3 ڈالر اضافے کے بعد ایک سو ایک ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 1 ڈالر اضافے سے ستانوے ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن بڑا اضافہ کیا گیا۔ 

ملک میں فی لیٹر ڈیزل پر 6 روپے 72 پیسے اور پیٹرول پر 3 روپے 40 پیسے بڑھا دیے گئے، اوگرا نے 10 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 روز میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت 3 روز میں 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید