• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کورونا زور پکڑ گیا، دوا کی بلیک میں فروخت


لاہور میں کورونا وائرس پھر زور پکڑ گیا، بخار کی گولی بھی دوبارہ نایاب ہو گئی ہے، لوگ میڈیکل اسٹورز سے مایوس لوٹنے لگے، جن دکانوں پر گولی موجود ہے وہاں بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔

لاہور کے بیشتر علاقوں میں قائم فارمیسیز پر بخار کی دوا غائب ہے، مریض دوا کے لیے مارے مارے پھر رہےہیں۔

جن میڈیکل اسٹورز پر بخار کی گولی موجود ہے، وہ بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ گھر میں لوگ بیمار پڑے ہیں، اوپر سے دوانہیں مل رہی، حکومت نوٹس لے۔

میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ کوویڈ کی نئی لہر سے میڈیسن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، کبھی سپلائی آ جاتی ہے اور کبھی نہیں آتی۔

ڈرگ کنٹرول ونگ کے مطابق صوبے میں 69 ملین بخار کی گولیوں کا اسٹاک موجود ہے، لاہور ڈویژن میں 16اعشاریہ 25 ملین گولیاں موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید