• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کے نزدیک پی ٹی آئی حکومت کا سب سے بڑا یوٹرن کیا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت کے صدی کے سب سے بڑے یوٹرن کا ذکر کردیا۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنی نالائقی کی وجہ سے پہلے دن ہی ناکام ہو گئی تھی، حکومت نے کشمیر پر سودے بازی کر کے صدی کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران انتظامی، معاشی، سیاسی اور اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں، حکمراں فوری ملک و قوم کے مفاد میں مستعفی ہو جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی صورت میں ملک کا مستقبل آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا، حکمران اب مصنوعی سہاروں پر بھی زیادہ وقت نہیں گزار سکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کینیڈین حکومت کا اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے نمائندہ خصوصی کا تقرر خوش آئند ہے۔

قومی خبریں سے مزید