• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد: قرآن محل کے خادم قتل، 3 ماہ بعد لاش برآمد

قرآن محل حافظ آباد کے 70 سالہ خادم طفیل چشتی کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا
قرآن محل حافظ آباد کے 70 سالہ خادم طفیل چشتی کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں قرآن محل کے 70 سالہ خادم طفیل چشتی کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جن کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حافظ آباد پولیس کے مطابق قرآن محل کے 70 سالہ خادم طفیل چشتی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

حافظ آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے ساتھی کی مدد سے 3 ماہ قبل طفیل چشتی کو قتل کر کے ان کی لاش دفن کر دی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے جھگڑے کی وجہ سے طفیل چشتی کو قتل کیا۔

حافظ آباد پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر قرآن محل کے خادم کی لاش برآمد کی گئی۔

حافظ آباد میں مختلف کارروائیوں میں 76 ملزم گرفتار

دوسری جانب حافظ آباد پولیس نے ضلع بھر میں آپریشن کرتے ہوئے 76 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

حافظ آباد پولیس نے بتایا کہ ان گرفتار ملزمان میں اشتہاری، منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں۔

حافظ آباد پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 کلو ہیروئن، 12 کلو چرس، 114 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید