• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر دیا

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ 

دفترخارجہ کی ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ رپورٹ کے مندرجات غیر منصفانہ اور غلط معلومات پرمبنی ہیں اور زمینی حقائق سے بالکل ہٹ کر ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ان رپورٹس کو مرتب کرنے کے طریقہ کار میں خامیاں ہیں، امریکی رپورٹ سے دہرا معیار واضح ہے۔

ترجمان کے مطابق رپورٹ میں غزہ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو نظرانداز کیا جانا انتہائی تشویشناک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق فریم ورک مضبوط بنانے، بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کو فروغ دینے کےلیے ثابت قدم ہے، امریکی محکمہ خارجہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ پیچیدہ مسائل کا جائزہ لیتے وقت کم از کم مستعدی سےکام  لے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایسی رپورٹس کو حتمی شکل دینے میں معروضیت، غیرجانبداری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید