• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن کے بجائے بھائی کی انتخابی مہم میں پہنچ گئے


وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور الیکشن کمیشن میں حاضری کے بجائے اپنے بھائی کی انتخابی مہم میں پہنچ گئے۔

علی امین گنڈاپور کی اپنے بھائی کی انتخاب مہم میں شرکت کی تصویریں وائرل ہوگئیں۔

آج الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں وفاقی وزیر کے وکیل نےکورونا کی وجہ سے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔

دوسری طرف علی امین گنڈا پور کی موہانہ آباد میں انتخابی مہم میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

قومی خبریں سے مزید