• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جو بہتر ہوسکا کریں گے، سعید غنی


وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جو بہتر ہوسکا کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے سندھ سالڈویسٹ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو میئر کے ماتحت کرنے کا قانون بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء کے بلدیاتی قانون کو ہم نے بہتر کیا ہے، 18 ویں ترمیم پر پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمان میں تمام جماعتوں کو آن بورڈ لیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ میں بلدیاتی اختیارات کی منتقلی کی درخواست نمٹاتے ہوئے فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حکومتِ سندھ بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان بنانا اور اس پر عمل درآمد کرنا بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات ہیں، بلدیاتی حکومت کے تحت کوئی نیا منصوبہ صوبائی حکومت شروع نہیں کر سکتی۔

قومی خبریں سے مزید