• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ داخلہ سندھ کا جائے حادثہ پر کوئیک رسپانس کیلئے جامع ایس او پیز بنانے کا حکم

ضیاء الحسن لنجار---فائل فوٹو
ضیاء الحسن لنجار---فائل فوٹو 

سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ماضی کے واقعات اور حادثات کے پیشِ نظر ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے، جائے حادثہ پر کوئیک رسپانس کے لیے جامع ایس او پیز بنائے جائیں۔

سندھ کے وزیرِ داخلہ کی زیرِ صدارت سیکیورٹی تھریٹس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ اور دیگر شرکاء نے وزیرِ داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر زیادہ رش کی وجہ سے سیکیورٹی کو فول پروف بنانا ہو گا، ایئر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر ایک سے دو افراد کی اجازت ہو گی۔

وزیرِ داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کو قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے روابط کو مضبوط بنانا ہو گا، سندھ کی تمام جیلوں میں تلاش ایپ ڈیوائس کی دستیابی یقینی بنائی جائے، صوبائی سطح پر داخلی و خارجی پوائنٹس پر لیڈی سرچر کا ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام اہم اور حساس تنصیبات کا سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے، اسلحے کی نمائش کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر اس کی روح کے مطابق عمل یقینی بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید