غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ مرحلہ وار جاری ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، مری، اٹک اور جہلم میں حساس مقامات، آبادیوں اور بازاروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 12 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری گرفتار ہوئے، مقدمات کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج کیے گئے اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز اور ایلیٹ پولیس نےحصہ لیا۔
سیکیورٹی حکام نے مزید بتایا کہ کارروائیوں میں ڈولفن اسکواڈ اور سی ٹی ڈی سمیت انٹیلیجنس ادارے بھی شریک ہوئے۔