• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت میں کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

انسداد منشیات فورس کی تربت میں کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تربت کے قریب 2 گاڑیوں سے 76 کلو چرس، 4 کلو افیون اور 10 کلو آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مقدمات درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید