• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی رواں ہفتے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سعد حسین رضوی کی شادی خاندان میں ہو رہی ہے، ان کے نکاح کی تقریب کل 3 فروری کو اٹک میں ہوگی۔

سربراہ ٹی ایل پی کے نکاح کی تقریب سادہ ہوگی اور اس میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد حسین رضوی کا ولیمہ 6 فروری کو لاہور میں ہوگا۔

واضح رہے کہ سعد حسین رضوی کو گزشتہ سال نومبر میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید