• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کاضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر علی امین گنڈاپور کو ضلع بدر کرنے کا حکم


الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

 علی امین گنڈا پور ڈی آئی خان میں اپنے بھائی کے لیے سٹی مئیر کے الیکشن کی مہم چلارہے تھے۔

 الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس بھی جار ی کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے  پاکستان  تحریک انصاف کے ایم این اے محمد یعقوب شیخ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید