آئی سی سی ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے۔
کورونا کا شکار ہونے والی غلام فاطمہ کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آگیا، انہوں نے قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرا انٹرااسکواڈ میچ کھیلا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 4 مارچ سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا، پاکستان ٹیم 9 فروری کو آکلینڈ روانہ ہوگی۔
میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لیے قومی ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی کے اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر غیرملکی کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی نگرانی میں جاری ہے۔
لیگ اسپنر غلام فاطمہ جن کا کراچی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا وہ کورونا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد اسکواڈ میں واپس آگئی ہیں۔
بسمہ معروف بھی بیٹی کی پیدائش کے ایک سال بعد پاکستان ٹیم میں واپس آئی ہیں۔
پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان ویمنز ٹیم فزیکل ٹریننگ کے بعد سیناریو بیسڈ میچ کھیلتی ہیں، جس میں بیٹر کو مختلف ہدف دیے جاتے ہیں جبکہ بولر کو بھی کم رنز دینے اور وکٹیں لینے کے ہدف دے کر تیاری کی جاتی ہے۔