• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کی چائنہ انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات


پڑوسی ملک چین کے دورے پر پہنچنے والے وزیرِ اعظم عمران خان نے چائنہ انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات کی۔

عمران خان نے چیئرمین پاور چائنا سے بھی آن لائن ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیرِ اعظم عمران خان نے چین کے اہم اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی تھیں جن کے دوران ڈیجیٹل، صحت، تجارت، صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ ریفارم کمیشن کے چیئرمین اور چینی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے وائس چیئرمین سے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تھا، سی پیک سے متعلق مستقبل کے اقدامات کی تیاریوں پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید