چینی صدر شی جن پنگ نےملکہ الزبتھ دوئم کو پلاٹینم جوبلی منانے والی پہلی برطانوی تخت نشین بننے پر مبارکباد دی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق، شی جن پنگ نےاپنے پیغام میں کہا ہےکہ ملکہ برطانیہ ایک طویل عرصے سے برطانیہ اور چین دوستی کی حمایت کرتی رہی ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات بڑھانے کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال پر برطانیہ کے ساتھ چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے‘۔
اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ ’دونوں ممالک باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کرنے اور بین الاقوامی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کو ہمیشہ ترجیح دیں گے‘۔
شی جن پنگ نے کہا کہ ایسا کرنے سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ ہوگا‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اس کے علاوہ اس طرح دونوں ممالک عالمی سطح پر موجود مشکلات سے مشترکہ طور پر نمٹنے، عالمی امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے میں بین الاقوامی برادری کی مدد کرنے کے لیے نئے مواقع پیدا کرسکتے ہیں‘۔