• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی میں فیکٹری میں 24 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کی تولیہ فیکٹری میں 24 گھنٹے بعد آگ پرقابو پالیا گیا، آگ گزشتہ صبح تقریباً 10 بجے لگی تھی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل جاری ہے، جس میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ تین منزلہ فیکٹری تپش کی وجہ سے مخدوش ہوگئی ہے، فیکٹری میں وینٹیلیشن نہ ہونے سے دھواں کافی زیادہ ہے، اسنارکل کی مدد سے دھواں کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں کوئی فائر ایگزٹ یا آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں تھے۔

فائر بریگیڈ حکام یہ بھی کہنا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ آگ لگنے کی وجہ بھی تاحال سامنے نہیں آئی۔

قومی خبریں سے مزید