• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے، فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے، وہ ہمارا فخر اور امان ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئےسربکف ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کے باعث کابینہ کا اجلاس نہیں بلایا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فرینٹر کور (ایف سی) ہیڈ کوارٹر نوشکی کا دورہ کیا تھا۔

کمانڈنٹ ایف سی نے عبدالقدوس بزنجو اور صادق سنجرانی کے ہمراہ آئے وفد کو 2 فروری کے دہشت گردی کے واقعے پر بریفنگ بھی دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید