• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا منگی کیس، عدالت نے ملزم ذوہیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

عدالت نے کراچی کے مشہور دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کے پولیس حراست سے فرار مرکزی ملزم  ذوہیب قریشی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

 سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل نے ملزم کے فرار ہونے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

جیل رپورٹ کے مطابق ملزم ذوہیب قریشی 27جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کی تحویل سےفرار ہوا، ملزم ذوہیب قریشی کے فرار کے بعد مقدمات جیل ٹرائل کردیے گئے ہیں۔

عدالت نے ملزم کے اقدام قتل پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر کے21 فروری تک عدالت میں پیش کیے جانے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ زوہیب قریشی کیخلاف دعا منگی، بسمہ کے اغواء سمیت 5سے زائد مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دعا منگی اغوا کیس کی گزشتہ سماعت میں فرار ملزم ذوہیب قریشی اور اس کے ساتھیوں محمد طارق عرف شکیل، مظفر علی، وسیم راجہ اور فیاض سولنگی پر فرد جرم عائد کی جاچکی تھی اور مرکزی مفرور ملزم آغا منصور کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید