• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاب والی لڑکیوں کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک ہے، ملالہ یوسف زئی


بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کیے جانے لگے جس پر نوبیل انعام یافتہ پاکستانی خاتون ملالہ یوسفزئی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی نے بھارتی ڈیجیٹل پبلی کیشن کے ایک مضمون کا لنک شیئر کیا اور اس سے ایک لائن لکھی جس میں یہ تحریر تھا کہ "کالج ہمیں پڑھائی اور حجاب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔"

ملالہ نے لکھا کہ حجاب والی لڑکیوں کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک ہے۔  

یہ بھی تحریر کیا کہ کم یا زیادہ حجاب پہننے پر خواتین کا اعتراض برقرار ہے، ہندوستانی لیڈرز مسلم خواتین کو دیوار سے لگانا روکیں۔ 


قومی خبریں سے مزید