• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص گھر کی دہلیز پر قتل

کراچی کے علاقے بلدیہ کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مقتول کاشف 6 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا جو رنگ سازی کا کام کرتا تھا۔

دوسری جانب لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، کورنگی اور نیوکراچی میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن حدید موڑ کے قریب ٹرک الٹنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ فیروز آباد کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کشمیر روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نئے شادی شدہ نوجوان شاہ زیب کو قتل کردیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید