• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کتنے فیصد پینے کا پانی غیر محفوظ ہے؟ سینیٹ میں تحریری جواب جمع


پاکستان میں کتنے فیصد پینے کا پانی غیر محفوظ ہے؟ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس سے متعلق سینیٹ میں تحریری جواب جمع کروادیا۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تحریری جواب میں بتایا کہ 2020 میں ملک کے 29 شہروں سے پینے کے پانی کے نمونے لیے گیے۔ حاصل کیے گیے پانی کے نمونوں کے مطابق ملک میں 61 فیصد پینے کا پانی غیر محفوظ ہے، جبکہ سب سے زیادہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے پانی کو غیر محفوظ بتایا گیا ہے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ نواب شاہ میں لیے گئے پانی کے 100 فیصد نمونے غیر محفوظ تھے، گلگت اور میر پور خاص میں لئے گئے پانی کے تمام 100 فیصد نمونے غیر محفوظ پائے گئے۔

جواب میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں پینے کے پانی کے 29 فیصد نمونے غیر محفوظ تھے، بہالپور میں پینے کے پانی کے 75 فیصد، ملتان 94، سرگودھا 83 فیصد، لاہور میں 31  فیصد نمونے غیر محفوظ تھے۔

 گجرات اور سیالکوٹ میں پانی کے حاصل کیے گیے سارے نمونے محفوظ تھے، قصور میں پانی کے 10 فیصد نمونے غیر محفوظ، کوئٹہ میں 65 فیصد غیر محفوظ تھے۔

کراچی میں پانی کے 93 فیصد، بدین میں 92 فیصد، سکھر میں 67 فیصد، حیدر آباد کے 80 فیصد، مظفر آباد میں 70 فیصد پانی کے نمونے غیر محفوظ تھے۔

قومی خبریں سے مزید