• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیٹرول پمپ کے گارڈ کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب پیٹرول پمپ کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

گارڈ کا پولیس کو دیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ ملزم پمپ سے چوری کر کے بھاگ رہا تھا۔

پولیس نے گارڈ کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب گرومندر کے مذکورہ پیٹرول پمپ پر چوری کے دوران گارڈ کی فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی۔

ویڈیو میں مبینہ موٹر سائیکل سوار 2 چوروں کو پیٹرول پمپ پر دیکھا جا سکتا ہے جن پر گارڈ نے فائرنگ کی۔

قومی خبریں سے مزید