• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس(ر) گلزار احمد کی اضافی فول پروف سیکیورٹی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

جسٹس (ر) گلزار احمد کی اضافی فول پروف سیکیورٹی کےخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ مقامی وکیل کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فول پروف سیکیورٹی کے لیےخط لکھا، ریٹائرمنٹ کے بعد اضافی سیکیورٹی مانگنا کرپشن، ڈر، اللّٰہ پر کامل یقین نہ ہونا ظاہر کرتا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا اضافی سیکیورٹی کو وسیع تر قومی مفاد  کہنا غلط ہے، سابق چیف جسٹس کا فول پروف سیکیورٹی کا تقاضا بدنیتی، قومی خزانے پر بوجھ اور ذاتی مفاد ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا خط غیرقانونی، غیر آئینی اور قانون سے ماورا قرار دیا جائے۔

درخواست میں جسٹس (ر) گلزار احمد، وزارت قانون، وزارت داخلہ اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید