• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفیوں کی درگاہوں پر قتل عام کرنا مذہبی تعلیمات کے منافی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوفیوں کی درگاہوں پر قتل عام کرنا مذہبی تعلیمات کے منافی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر بم دھماکے کے 5 برس بیتنے پر پیغام جاری کیا۔ 

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندر انسانیت کے علمبردار تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوفی بزرگوں نے مذہبی تفریق سے بالاتر ہوکر محبت کا پیغام دیا، ہمیں ان کی درگاہوں سے محبت، رواداری اور تمام مذاہب کے احترام کا درس ملتا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوفیوں کی درگاہوں پر قتل عام کرنا مذہبی تعلیمات کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سالوں کے بعد بھی واقعے کو یاد کر کے دل خون کے آنسوں روتا ہے، آج بھی بم دھماکے میں شہید ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔

یاد رہے کہ 16 فروری 2017 میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر پاکستان اور اسلام دشمنوں نے دھماکا کیا تھا۔

اس دھماکے میں 90 سے زائد لوگ شہید اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید