ایران نے امریکا کے حملوں سے متعلق پڑوسی ملکوں سے ان کا واضح موقف مانگ لیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اسرائیل کی بمباری سے 200 سے زائد بچے اور سیکڑوں شہری شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ رپورٹس کے مطابق امریکی افواج کی میزبان ریاستیں قتل عام کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ان پڑوسی ریاستوں کو اپنا موقف فوری واضح کرنا چاہیے۔
دوسری جانب ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے مسلم ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایران اپنی جدوجہد میں ڈٹ کر کھڑا ہے، مسلم دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس طرف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ ہاتھ باندھے خاموش کھڑا رہے۔