پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سندھ میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔
اس حوالے سے پی پی رہنما فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے امیدوار 18 فروری تک صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام درخواستیں دیں۔
پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 11 سے 14 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں وفاق کی علامت پی ٹی آئی ہے، سب سے بڑا ووٹ بینک پی ٹی آئی کا ہے، ہمارے خلاف پھر سازش کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تحقیقات کے معاملے میں اُن کے 2 نجی بینکوں کے اکاؤنٹس کی تفصیل سامنے آگئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے۔
بچیوں سے زیادتی اور قتل کیس کے ملزم سہیل نے 3 بچیوں سے زیادتی اور 2 کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں بینکوں کے نمائندے ایف آئی اے میں پیش ہوگئے ہیں، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوسکا، جس پتے پر نوٹس بھیجا گیا وہاں سے بتایا گیا ہے کہ وہ اب وہاں نہیں رہتے۔
متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے 16 بینک اکاؤنٹس چھپائے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک جو فارم ون جمع کروایا وہ غلط تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر اور ایڈمنسٹریٹر کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، شہری سندھ سے نمائندگی پر زور دیا تھا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھر میں کاروباری مراکز، مارکیٹوں، دکانوں کے لیے اتوار کی چھٹی ختم کردی گئی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نوٹسز میں ترمیم کرکے ایس او پیز کے مطابق نوٹس جاری کریں گے۔
رہنما تحریکِ انصاف شہباز گِل امریکا کی مستقل سکونت کا سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں، امریکی گرین کارڈ پر شہباز گِل کا نام محمد ایس شبیر درج ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انتظامیہ، پولیس، اور بلدیاتی اداروں کو بارشوں میں عوام کا خیال رکھنےکی ہدایت دی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور لاہور جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج ہونے والی بارش کے تازہ اعداد و شمار جائیں کیے گئے ہیں۔
سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیا گیا ہے۔