• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ریفرنس میں سال لگا دیتا ہے، کیس بنائے تو ختم بھی کیا کرے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے ’’بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال‘‘ سے متعلق نیب کے ریفرنس کے ملزم و سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الٰہی کی ہائیکورٹ سے ہونے والی ضمانت کی منسوخی کیلئے نیب کی جانب سے دائر درخواست خارج کردی ہے۔دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ نیب پہلے کئی کئی سال ریفرنس بنانے میں لگا دیتا ہے اورجب ریفرنس بن جائے تو ٹرائل میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعہ کے روز ملزم کی درخواست کی سماعت کی تو عدالت کے استفسار پر اسپیشل پراسکیوٹر نیب نے بتایا کہ ملزم کیخلاف فرد جرم عائد نہیں ہوئی ہے ، جسٹس طارق مسعود نے کہاکہ چار سال قبل ریفرنس دائرکیا گیا تھا اور آج تک فرد جرم ہی عائد نہیں کی گئی ؟ فاضل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضمانت منسوخی کی درخواست بھی چار سال قبل دائر کی گئی تھی،جس پر جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دئیے کہ ماشا اللہ 2018سے یہ درخواست سماعت کیلئے ہی مقرر نہیں ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید