• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی ایپ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں شامل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی ذاتی ایپ ’ٹروتھ سوشل‘ لانچ ہوتے ہی ایپل ایپ اسٹور کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹروتھ ‘ آخرکار ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے، ایپ کے باضابطہ طور پر منظر عام پر آنے کے ایک دن بعد ٹروتھ سوشل ایپ ایپل ایپ اسٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی۔

ٹروتھ  سوشل ایپ کے ایپ اسٹور پر باضابطہ اعلان کے فوراً بعد خود بخود ان صارفین کے لیے دستیاب تھی جنہوں نے ایپ کو رول آؤٹ کرنے سے پہلے ہی  آرڈر کیا تھا۔

ایپ کے آغاز میں صارفین کو کچھ تکنیکی خرابیوں کے باعث ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکل بھی درپیش تھی اور صارفین کو ’انتظار‘ کرنے والوں کی فہرست میں ڈال دیا گیا تھا اور ان صارفین کو پیغام دیا گیا کہ ’بڑے پیمانے پر مانگ کی وجہ سے، ہم نے آپ کو اپنی انتظار کی فہرست میں رکھا ہوا ہے۔‘

یاد رہے کہ ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات دینے کے بعد فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے روک دیا گیا تھا۔

 ٹروتھ سوشل کے سی ای او ڈیون نونس اور ریپبلک پارٹی کے سابق رکن نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایپ ایپل ایپ اسٹور میں مزید لوگوں کے لیے دستیاب ہوگی، کم از کم امریکا میں مارچ کے آخر تک اسے مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید