• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیپرا نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی، جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 5 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ صارفین پر اضافے کا بوجھ 50 ارب روپے منتقل ہوگا،جی ایس ٹی سمیت صارفین کو58 ارب 50 کروڑ روپے اضافی ادا کرنا ہونگے، حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

نیپرا چیئرمین کی زیر صدارت اتھارٹی نے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی ۔

درخواست میں فی یونٹ بجلی 6روپے 10پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم اتھارٹی نے درخواست میں معمولی ایڈجسٹمنٹ کے بعد فی یونٹ بجلی 5روپے 94پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی اجازت دی ہے اس حوالے سے اتھارٹی اپنا حتمی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی ۔

دوران سماعت انکشاف ہوا کہ ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث پلانٹس کو دیگر مہنگے فیول پر چلانا پڑا ۔

چیئر مین نیپرا نے پوچھا کہ ایل این جی کے انتظامات اور خریداری کس کا کام ہے ؟ متعلقہ حکام ایل این جی قلت کا معاملہ پیٹرولیم ڈویژن پر ڈالتے رہے دوران سماعت بتایا گیا کہ ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث نندی پور سمیت کچھ پاور پلانٹس کو بند بھی کرنا پڑا۔

قومی خبریں سے مزید