• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام ٹیکس حکام کیخلاف محتسب سے رجوع کریں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عوام ٹیکس حکام کی ناانصافی و بدانتظامی کےخلاف ٹیکس محتسب سے رجوع کریں۔

اسلام آباد میں ٹیکس گزاروں کی آگاہی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کے مسائل کے حل کے لیے ٹیکس محتسب کا ادارہ بہترین کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب نے شکایت کنندگان کو گزشتہ سال 8.5 ارب روپے کا ریلیف دیا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ غیر ضروری تاخیر سے ٹیکس گزاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

 صدر مملکت نے کہا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی کی مدد سے فنڈز چوری، کرپشن اور رشوت کو کم کیا جاسکتا ہے، ٹیکس گزاروں کے لیے ٹیکس محتسب کا دائرہ کار کو ملک بھر میں توسیع دینا ہوگی۔

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ  نے کہا کہ 5 سال میں ٹیکس محتسب نے27 ارب روپے ریفنڈ کروائے۔

قومی خبریں سے مزید