کراچی (ٹی وی رپورٹ )وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے سے اپوزیشن کے چہروں پر مایوسی چھا گئی جبکہ وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی ہو یا معیشت ہر میدان میں بہترین جارہے ہیں،6 مارچ کو کراچی پہنچیں گے یہ ہماری عوامی رابطہ مہم کی پہلی کڑی مکمل ہوگی۔ دونوں رہنماؤں نے ان خیالات کا اظہار انٹرویو میں کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے سے اپوزیشن کے چہروں پر مایوسی چھا گئی، روس اور چین مل کر تجارت بڑھائیں گے بھی تو وقت لگے گا۔ روس اور یوکرین سے گندم اور گیس درآمدکرتے ہیں وہاں سے گندم اور گیس نہیں لے سکے تو کسی اور جگہ سے خرید لیں گے۔روس سے گندم اور گیس ہمیں سستی قیمت پر ملتی ہے۔روس پر پابندیوں کی وجہ سے گندم اور گیس کا دباؤ پڑے گا۔روس پر پابندی عائدہونے پر گندم کا براہ راست اور گیس کا بالواسطہ دباؤ ہم پر پڑے گا۔یورپ کو روس کی جو گیس جارہی ہے۔