• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں زرداری مافیا نے نوجوانوں کے ارمانوں کا سودا کیا، شاہ محمود

نوابشاہ، ہنگورجہ، رانی پور (بیورو رپورٹ، نامہ نگاران) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے سندھ کےلوگوں نےناانصافی اور لوٹ ماربرداشت کی، اگر سندھ کی حالت بدلنی ہے تو سندھیوں کو سوچنا ہوگا،سرکاری مشینری بلاول بھٹو کے تابع ہے، لٹیرا راج ختم کرنے کیلئے مارچ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’سندھ حقوق مارچ‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھ حقوق مارچ سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم، سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ ، علی زیدی اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ نوابشاہ میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دس سالوں سے سند ھ کے شہروں، گاؤں اور ریگستانوں میں آرہا ہوں مگر میں نے آج بھی وہی حالات دیکھے جو دس سال قبل تھے سندھ کے عوام کی بات کرنے والے آصف زرداری اور بلاول زرداری کو کبھی عوام نے اپنے درمیان دیکھا ہے کبھی اپنے دکھوں کا مداوا کرتے دیکھا ہے سندھ میں قتل و غارت گری، لوٹ مار، زمینوں پر قبضے معمول کی بات ہے اور حالیہ نواب شاہ میں پولیس افسر سمیت پانچ معصوم جانوں کے قاتل کھلے عام گھوم رہے ہیں اور قتل ہونے والے افراد کے ورثاء اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر دھرنے دینے پر مجبور ہوئے مگر سندھ حکومت، پی پی کے عہدے داران کو اتنی توفیق بھی نہیں ہوئی کہ ان سے مل سکتے اور نہ ہی سندھ حکومت اور پولیس میں اتنی ہمت ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرسکے اگر سندھ کے عوام اب بھی ایڑیاں رگڑنے، اپنے حقوق کے لئے منتیں کرنے اور حکمرانوں کے قدموں میں گرنے کو تیار ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں اور سندھ کے پڑھے لکھے نوجوان اگر اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں تو سندھ میں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں ظلم کو ختم کرنا، معاشی پریشانی کو ختم کرنا اور سندھ کے شہری و دیہی علاقوں کو ترقی چاہتے ہیں تو سندھ کے عوام کو اٹھنا ہوگا اور تبدیلی لانے کے لئے باہر نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے تبدیلی کو دیکھا باہر نکلے اور تاریخ رقم کردی۔انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ سکتا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں مسلم لیگ ن کا خاتمہ کرسکے گی مگر ایسا ہوگیا اور ایسا صر ف پنجاب کی غیور اور سمجھدار عوام نے کیا اگر سندھ کے عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں اور باہر نکلیں اپنی ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں لوٹنے والوں کو چھوڑ کر تبدیلی کا ساتھ دیں تو سندھ کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
اہم خبریں سے مزید