امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈر پرائس نے امریکی اور چینی وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطے کی تصدیق کی ہے۔
ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب سے گفتگو میں روس، یوکرین جنگ پر بات چیت کی۔
ترجمان کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب سے کہا کہ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ بلاجواز ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ کونسی قوتیں خود مختاری کے اصولوں کےلیے کھڑی ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا روسی جارحیت کو مسترد کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، روس کو جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔