• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل ٹرافی لنڈی کوتل میں، شاہین بھی جذباتی ہوگئے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز اور انتظامیہ شاہین آفریدی کے والد کی دعوت پر لنڈی کوتل پہنچ گئے، جس پر شاہین آفریدی نے بھی اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کردیا۔

قبائلی عمائدین، سیاسی شخصیات اور شائقینِ کرکٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا، ڈائریکٹر عاقب جاوید اور ٹیم کے دیگر اراکین نے چیمپئن ٹرافی اٹھا کر وہاں جیت کا جشن بھی منایا۔

اسی سلسلے میں شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لنڈی کوتل آمد پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

انہوں نے تحریر کیا کہ ان ہاتھوں میں ٹرافی دیکھنا جنہوں نے مجھے بڑا کیا وہ میرے بہترین جذبات ہیں۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید