• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو سمجھ نہیں آرہا کہ کرنا کیا ہے؟ بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو سمجھ نہیں آرہا کہ کرنا کیا ہے؟

گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کھلاڑی اب پاکستان کو یورپ سے لڑوانا چاہتا ہے، اب یہ یورپی یونین سے بھی پاکستان کے تعلقات خراب کریں گے۔

انہوں نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آصف زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں، آپ ہوتے کون ہیں کسی پر کرپشن کا الزام لگانے والے؟

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کیا اس لیے ہر کسی پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگاتے ہو کہ آپ کے والد کو کرپشن پر نکالا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حاکم علی زرداری نے سینما ٹکٹ نہیں، سینما بیچ دیا تھا، آپ کے پاس کیا تھا؟ آپ کی سلائی مشینیں کہاں سے آئیں؟۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کا وقت آگیا ہے، 2 دن بعد اسلام آباد پہنچیں گے، غیرجمہوری شخص پر جمہوری حملہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید