بالی ووڈ کی تھرل سے بھرپور نئی فلم ’فوبیا‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
پون کرپالانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اس ڈر اور خوف میں مبتلا ہے کہ اگر وہ گھر سے باہر نکلی توکچھ انہونی ہوجائے گی۔
حال ہی میں اس فلم کے نئے گانے '’روکے نہ رکے‘کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جسے سکینہ خان اور سدھارتھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے اور ا س کی موسیقی جے شنکر پراساد نے ترتیب دی ہے۔
اس فلم کی کاسٹ میں رادھیکا، ستیا دیپ مشرا، انکر ویکال،یاشسونی اور نویدیتا شامل ہیں۔ فلم رواں سال27مئی کو ریلیز کردی جائے گی۔