• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، این این آئی ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ملاقات کرنیوالوں میں شکیل مسعود،دنیا ٹی وی کے میاں عامر محمود،جنگ گروپ کے میرابراہیم،ڈیلی ٹائمز گروپ کے کاظم خان،ایکسپریس گروپ کے اعجاز الحق،ہم ٹی وی سے محمد مالک،جیو گروپ سے سید سرمد علی اور اظہرعباس جبکہ نیوز ون سے حافظ طارق محمود شامل تھے، ملاقات میں پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ممبران بھی موجود تھے جنہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،ملاقات میں پپکا آرڈیننس میں ترامیم کا معاملہ زیر بحث آیا۔دریں اثناء چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور فرخ حبیب نے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ہم نے چوہدری پرویز الہٰی کو پیکا، پاکستان میڈیا اتھارٹی کے قانون اور دیگر قوانین کو بہتر بنانے کےحوالے سے ثالثی کیلئے درخواست کی تھی اور اس حوالے سے بات ہوئی، چوہدری پرویز الہٰی کی اخباری مالکان سے بھی بات چیت ہوئی اور اب ہم سے بات ہوئی، ہم اسکو مربوط طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں اس حوالے سے اٹارنی جنرل سے بھی بات کر رہا ہوں کہ عدالت کو چاہئے کہ یہ فیصلہ سیاسی فورم پر کرنے دیں۔

اہم خبریں سے مزید